PMLN

نواز شریف آج وطن واپس پہنچیں گے

لاہور جدت ویب ڈیسک سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف آج جمعہ کے روز لندن سے وطن واپس پہنچیں گے۔ نواز شریف اپنی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی تیمار داری کےلئے عید الاضحی سے قبل لندن روانہ ہوئے تھے ۔بتایا گیا ہے کہ نواز شریف آج جمعہ کے روز وطن واپس پہنچ جائیں گے اور 10ستمبر کو ایبٹ آباد میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف آنے والے دنوں میں ملک کے مختلف حصوں کادورہ کر کے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے جس کےلئے شیڈول کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.