PMLN

شیر کو مضبوط کرو صرف حلقے کی ہی نہیں ملک کی تقدیر بدلے گی،مریم نواز

لاہور جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے خواتین ووٹرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اتوار چھٹی کا دن ہے کہیں ناشتے میں نہ لگی رہ جانا ، نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ محلے داروں اور دوستوںکو بھی پولنگ اسٹیشن پر لانا ہے ،جیسے ہی فتح کی خبر آئے گی اگلے روز گلی محلوں کے مسائل کے حل کے لئے پورا زور لگا دیں گے ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے کریم پارک میں خواتین کے ورکر ز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مریم نواز نے کہا کہ میںآپ لوگوں کی محبتوں،شفقتوں اور احسان ساری زندگی نہیں چکا سکوں گی ۔ میں حلقے میں جہاںبھی گئی ہوں عوام نے نوازشریف سے اپنی بھرپور محبت کا اظہار کیا ہے اور یہ ہمارے لئے سرمایہ حیات ہے ۔ مریم نواز نے خواتین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کا دن پولنگ کا دن ہے ، میری بہنوں شیرنیوں اس دن شیر آئے گا اس دن کہیں گھروں میں نہ بیٹھی رہنا اور ناشتوں میں نہ لگ جانا ۔نہ صر ف اپنے اہل خانہ بلکہ دوستوں اور رشتہ داروں کو بھی پولنگ اسٹیشن لانا ہے اورشیر پر مہر لگانی ہے۔ انہوںنے مزید کہا کہ نواز شریف کے خلاف چار سال میں جو سازشیں ہوئی ہیں ان میں کبھی دھرنا کبھی دھاندلی او رکبھی دھرنا ٹو پھر پانامہ آیا اور اس کا انجام اقامہ پر ہوا ۔ پانامہ پرچلنے والا مقدمے کے انجام مذاق پر ہوا ۔ کیا آ پ کو نا انصافی کا فیصلہ منظو رہے ۔ احتساب کے نام پر انتقام منظور ہے ، منتخب وزیر اعظم کے خلا ف چالیں منظور ہیں کیا ملک میں ترقی کے اندر رکاوٹےں منظور ہےں ۔ ہاتھ کھڑا کر کے بتائو شیر کے لئے نکلو گے ۔ جس لیڈر کے ساتھ اس کی مائیں، بہنیں او ربیٹیاں کھڑی ہو جاتی ہیں اسے کوئی نہیں ہرا سکتا ۔ جس دن فتح کی خبر آئے گی اس کے اگلے روز گلی محلوں کے مسائل کے حل کے لئے پورا زور لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ئ میں بیس بیس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوتی تھی کیا اس میں بہتری آئی ہے کہ نہیں ۔ کام ہو رہے ہیں کہ نہےں ۔ شیر کو مضبوط کرو صرف اس حلقے ہی نہیں بلکہ ملک کی تقدیر بدلے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.