PMLN

پاناما،اقامہ ،نااہلی سب ڈرامہ ،نوازشریف نشانہ ہیں ‘مریم نواز

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ پاناما ، اقامہ ، نااہلی سب ڈرامہ ، نوازشرےف نشانہ ہیں ، 17 ستمبر کو دنےا کو بتا دو کہ نا اہلی منظور نہیںاور ووٹ صرف نوازشریف کا ہے ۔ ان خےالات کااظہارانہوںنے حلقہ این اے 120سے امیدوار اپنی والدہ بیگم کلثوم نواز کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں کرشن نگر ابدالی چوک مےں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کےا ۔ اس موقع پر خواجہ عمران نذےر اور شائستہ پروےز ملک و دےگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔مریم نواز نے کہا کہ قوم کی ماں کلثوم نواز نے آپ کو سلام بھےجا ہے ، میں اپنی بیمار ولدہ کو چھوڑ کر آپ کے پاس آئی ہوں کےا آپ اپنی بےٹی کا مان رکھو گے۔ انہوںنے کہاکہ اگر آپ کو نوازشریف کی نااہلی منظور نہیں تو پھر 17 ستمبر کو نکلواور دنےا کو بتا دو کہ قوم اس نا اہلی اور زےادتی کو نہےں مانتی ۔انہوں نے کہاکہ پاناما،اقامہ ،نااہلی سب ڈرامہ ہے نوازشرےف نشانہ ہیں۔ انہوںنے رےلی کے شرکائ سے سوال کےا کہ کےا تم لوگ زےادتی کا جواب دوگے ؟کےا 17ستمبر کو لاہور بولے گا ؟۔ انہوںنے کہاکہ 17ستمبر کو لاہو رمیں صرف شیر بولے گااورعوام شیر پر مہر لگا کر بتادیں گے کہ نواز شریف ا ب بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں ۔ قبل ازیں مریم نواز کارکنوں کی ایک بڑی ریلی کی صورت میں کرشن نگر ابدالی چوک پہنچےں جہاں مرد و خواتین کارکنوں کی بڑی تعداد ان یا پرتپاک استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اس موقع پر کارکن قیادت کے حق میں بھرپور نعرے لگاتے رہے ۔مریم نواز شریف کارکنوں کے جوش و جذبے کو دیکھ کر گاڑی کے اندر سے ہاتھ ہلا کر جواب دیتی رہیں۔ اس موقع پر کارکن ڈھول تھاپ پر رقص کرتے رہے اور کارکنوں کی جانب سے گھوڑا کے رقص کابھی مظاہرہ کیا گیا ۔اس مو قع پر لیگی کارکنوں کی طرف سے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔جبکہ سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.