نوازشریف ریلی سے غائب ہوگئے ،کیپٹن صفدر کی نرالی منطق

جدت ویب ڈیسک :ـکئی شہروں میں مظاہرے شروع ہوگئے ، نواز شریف کے لیے شدید غم وغصے کا اظہار کررہے ہیں اہم پارٹی رہنما ریلی سے غائب ہوچکے ہیں نواز شریف کہاں گئے
حامد تو اپنے والدین سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گیا لیکن سوال یہ ہے کہ کیا کیپٹن ر صفدر کی یہ عجیب و غریب منطق حامد کے والدین کو راحت دے سکےگی ؟ کیا کیپٹن ر صفدر داد رسی کے لئے بچے کے گھر والوں کے پاس جائیں گے؟کیا اس غریب آدمی کی غربت کا احساس کرتے ہوئے اُس کی مدد کی جائے گی ؟ کیا کیپٹن رصفدر اس غریب کے ساتھ ملکراُسے انصاف دلانے کی کوشش کریں گےلالہ موسی میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے قافلے میں شا مل ایک سکیورٹی فورس کی گاڑی کی ٹکر سے بارہ سالہ حامد جاں بحق ہو گیا ۔ بچے کی ہلاکت کی خبر جنگل میں لگنے والی آگ کی طرح پھیل گئی ۔ ہر طرف سے مذمت آئی جبکہ نوازشریف کے داماد کیپٹن ر صفدر نے عجیب و غریب منطق دے ڈالی ۔تفصیلات کےمطابق سچ کہتے ہیں تکلیف کااحساس اُسے ہی ہوتا ہے جسے زخم آئے ۔ اس وقت حامد کے گھر والوں پر کیا بیت رہی ہے یہ اُن سے بہتر کوئی نہیں بیان کر سکتا ۔لیکن کیا کہنا اس ملک کی اشرافیہ کے جن کے پاس غریبوں کے مرنے پر بھی کئی طرح کی منطق موجود ہوتی ہے۔ بچے کے جاں بحق ہونے کی خبر جب کیپٹن ر صفدر تک پہنچی تو موصوف نے عجیب منطق دے ڈالی اور کہا کہ اللہ پاکستان کے لئے دی گئی یہ قربانی قبول کرے۔ افسوس صد افسوس کیپٹن صاحب نے بچے کے گھر کا رخ کرنے کی بجائے انتہائی بے معنی بات کر دی ۔ منطق ایسی دی کہ ہر سننے والے کا کلیجہ منہ کو آئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.