سابق وزیر اعظم نواز شریف نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی

جدت ویب ڈیسک :۔ سابق وزیر اعظم مزار اقبال پر پہنچے تو پہلے سے موجود حمزہ شہباز نے ان کا استقبال کیا ، اس موقع پر مسلم لیگ ن کی صوبائی و مرکزی قیادت بھی موجود تھینیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف 36 گاڑیوں کے قافلے میں جاتی امرا کیلئے روانہ ہوئے جبکہ ان کے پروٹوکول کا راستہ کلیئر رکھنے کیلئے 700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے۔ نواز شریف نے مزار اقبال پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی درج کیےسابق وزیر اعظم نواز شریف مزار اقبال پر حاضری کیلئے حضوری باغ پہنچ گئے ہیں ، وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، آصف کرمانی اور حمزہ شہباز سمیت مسلم لیگ کے متعدد رہنما بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.