مسلم لیگ نون کے جلسے میں خاتون سے بدتمیزی ،چوڑیا ں ٹوٹ گئیں

جدت ویب ڈیسک ::پتوکی جلسے میں مسلم لیگ نون کے لڑکوں نے خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی ، دھکے دئیے گئے اور چوڑیاں بھی توڑ دیں پتوکی میں مسلم لیگ (ن) کے قائم مقام صدر شہباز شریف کے جلسے کے اختتام پر ایک خاتون کے ساتھ کچھ افراد کی جانب سے بدتمیزی کی گئی اور دھکم پیل میں خاتون کو زخم بھی آئے۔جلسے کے اختتام پر کچھ مرد خواتین کے پنڈال میں گھس گئے اور مسلم لیگ (ن) خواتین ونگ کی کارکن زیبا رانا کے ساتھ تصاویر بنوانے کے لیے کہا اور اسی دوران ان کے ساتھ بدتمیزی شروع کر دی، متاثرہ خاتون کو جان بچانے کی کوشش میں زخم بھی آئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.