وزیراعظم کی سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات میڈیا حکومت کو تین ماہ کا وقت دے پھرکھل کر تنقید کرے

اسلام آباد: جدت ویب ڈیسک :: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب دلیرآدمی ہیں، انھیں کام کرنے کے لیے تین ماہ دیں، پھر کارکردگی پر بات ہوگی.
ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کیا. ملاقات میں اہم قومی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا.
ملاقات میں ڈی پی اوپاکپتن سےمتعلق بھی گفتگو ہوئی، عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کی کھل کر حمایت کی اور وزیراعلیٰ پنجاب کو دلیر آدمی قرار دیا.
وزیراعظم نے کہا کہ تنقید ضرور کریں، گھبراتا نہیں مسائل حل کرنے میں مدد ملتی ہے، میڈیا حکومت کو تین ماہ کا وقت دے، پھرکھل کر تنقید کرے، تین ماہ میں گڈگورننس کے معاملے میں واضح تبدیلی دیکھیں گے. ایک سوال کے جواب میں وزیراعطم نے کہا کہ عوام کو زحمت سےبچانے کےلئے ہیلی کاپٹرکا استعمال کیا۔انھوں نے کہا کہ اگلے ایک سال تک توجہ ملکی معاملات پر ہوگی، بین الاقوامی دورے اس وقت ترجیحات میں شامل نہیں، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں.
ملاقات میں صحافیوں نے وزیراعظم کو جنرل اسمبلی اجلاس میں اردوزبان میں خطاب کا مشورہ دیا.اس ملاقات میں فواد چوہدری اور شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے.

Leave a Reply

Your email address will not be published.