وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں کی ملاقات

لاہور جدت ویب ڈیسک ::: وزیر اعظم عمران خان سے سابق کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقات کی، ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان اور جاوید زمان خان سمیت دیگر کرکٹرز شریک ہوئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے وزیر اعظم بننے کے بعد تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے مبارک باد پیش کی گئی، جبکہ متعدد اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔وزیر اعظم سے آج بھی کرکٹرز اور دوستوں نے ملاقاتیں کیں، اس ملاقات میں ٹیسٹ کرکٹر ذاکر خان، جاوید زمان خان، عمرفاروق، میاں یوسف صلاح الدین ودیگر شریک ہوئے۔
۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تاریخی کامیابی پر عمران خان اور پی ٹی آئی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ 22 سال کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئی۔خیال رہے کہ کرکٹ کی دنیا کے نامور شخصیات کی جانب سے عمران خان کو وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی گئی تھی، مبارکباد پیش کرنے والوں میں رمیز راجا، وسیم اکرم، انضمام الحق سمیت بھارتی کرکٹرز بھی شامل تھے

Leave a Reply

Your email address will not be published.