وزیر اعظم ہاؤس میں موجود اضافی غیرضروری گاڑیوں کی فوری فروخت کا فیصلہ، نیلامی17ستمبر کو وزیراعظم ہاؤس میں ہوگی،اشتہار جاری

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اپنے پہلے خطاب میں کیے گئے اعلان کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی نواز لیگ کے دورمیں منگوائی گئی پر تعیش گاڑیوں کی نیلامی کا باقاعدہ فیصلہ کرلیا گیا ہے۔اس سلسلے میں پہلے مرحلے میں33گاڑیاں نیلام کی جائیں گی، جس کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر کیبنٹ ڈویژن نے ذرائع ابلاغ کو اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ ان33گاڑیوں میں قیمتی ترین8جدید بی ایم ڈبلیو اور چار مرسڈیز بینز بھی شامل ہیں۔اشتہار کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں 17ستمبر کی صبح دس بجے گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی،گاڑیوں کی نیلامی سے حاصل رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائےگی۔یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں کہا تھا کہ حکمرانی کرنے والوں کے رہن سہن سے آپ سب کو بچانا چاہتا ہوں، پاکستان میں وزیراعظم ہاؤس کے 524 ملازم ہیں، وزیراعظم ہاؤس 1100کینال پر واقع ہے، وزیراعظم کیلئے33بلٹ پروف سمیت 80گاڑیاں ہیں، ہم ان کو نیلام کرکے اس پیسے کو قوم کے استعمال میں لائیں گے۔

https://youtu.be/SzX3DIhRN28

Leave a Reply

Your email address will not be published.