PM Imran Khan in Bokhara City
PM Imran Khan in Bokhara City

وزیراعظم عمران خان نے بخارا کی خوبصورت تصاویر کو شیئر کردیا

اسلام آباد:جدت ویب ڈیسک: وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بخارا کی تصاویر شیئر کردیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں بخارا کی تصاویر شیئر کردیں، اور ساتھ تحریر کیا کہ جمعے کو قدیم شہر بخارا کا دورہ کیا جو کبھی تعلیم و تدریس کا مرکز رہا ہے۔

وزیراعظم نے ایک ٹاور کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 1220 میں شہرکو برباد کرتے وقت چنگیز خان اس ٹاورکی اونچائی دیکھ کر بہت متاثر ہوا تھا، اور اس نے پورے بخارہ شہر کو ختم کردیا لیکن اس ٹاور کو اسی حالت میں چھوڑ دیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ انہوں نے نقشبندیہ سلسلے کے بانی کے مزار پر فاتحہ خوانی بھی کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.