پاکستان جوڈو فیڈریشن کا وفد 23اگست کو ہنگری روانہ ہو گا

لاہور جدت ویب ڈیسک پاکستان جوڈو فیڈریشن کا دو رکنی وفد کانگریس اجلاس میں شرکت کے لئے 23اگست کو ہنگری روانہ ہو گا۔فیڈریشن کے نائب صدر اور میڈیا کو آرڈنیٹر مسعود احمد خان کے مطابق کانگریس اجلاس 25اگست کو ہنگری میں منعقد ہوگا جس میں دنیا بھر سے وفود شرکت کریں گے جبکہ پاکستان کی نمائندگی پاکستان جوڈو فیڈریشن کے صدر کرنل جنید عالم اور نائب صدر مسعود احمدخان کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.