مناسک حج کی ادائیگی جاری

مکہ مکرمہ:  مناسک حج کی ادائیگی جاری ہے ،رواں برس کورونا کے باعث 60ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کر رہے ہیں ۔ آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا جائے گا جبکہ امام کعبہ خطبہ حج دیں گے۔

عازمین آج حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے،امام کعبہ مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔ رواں برس ویکسین لگوانے والے 60ہزار افراد کوحج کی اجازت دی گئی ہے ۔جبکہ کورونا سے پہلے ہر برس تقریبا 30لاکھ مسلمان حج کی ادائیگی کے لئے مکہ مکرمہ پہنچتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.