PIA Pakistan International Airlines
PIA Pakistan International Airlines

قومی ایئر لائن نے اندورن ملک کرایوں میں 40 فیصد کمی کردی

لاہور: جدت ویب ڈیسک:پی آئی اے حکام نے اندورن ملک کرایوں میں 40فیصد تک کمی کردی۔ پی آئی اے حکام نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی ہے،

پی آئی اے سے سفر کرنے والے مسافروں کو کرایوں میں 40 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی ایئر لائن کے کرایوں میں کمی کا فیصلہ گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے کرتے ہوئے خصوصی کرایہ متعارف کرواگیا ہے۔

اس حوالے سے لاہوراور کراچی،اسلام آباد اور کراچی،لاہور اور پشاور اور کراچی اور پشاور کے درمیان یک طرفہ کرایہ 6 ہزار 9 سو 50 روپے مقرر کیا گیا ہے جس سے اندرون ملک مسافروں کو خاطرخواہ سفری سہولت میسر ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.