پی، ایچ، ایف کے زیر اہتمام جونیئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری

لاہورجدت ویب ڈیسک پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے تربیتی کیمپ میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جوہر ٹائون ہاکی سٹیڈیم لاہور میں جاری رہا۔کیمپ کے پہلے سیشن میں فزیکل ،بیسک ،ٹیم ٹریننگ ،پنلٹی کارنر پراور دوسرے سیشن میں میچ پریکٹس اور دیگر شعبوں پر توجہ دی گئی ۔تمام کھلاڑی پریکٹس میں بھرپور دلچسپی لے رہے ہیں،کیمپ میںجونیئر کھلاڑیوں کی فٹنس کو زیادہ سے زیادہ بہتر بنانے کے لئے بھرپور توجہ دی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.