پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا

کراچی جدت ویب ڈیسک پاکستان ہاکی ٹیم نے ورلڈ ہاکی لیگ میں خراب کارکردگی کے باوجود آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ کےلئے کوالیفائی کر لیا ¾ہاکی ورلڈ کپ آئندہ برس 24 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبانیشور میں کھیلا جائےگا۔ہاکی کی عالمی تنظیم ایف آئی ایچ کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے یورپیئن ہاکی چمپئن شپ کے نتائج کی بدولت ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا۔پاکستان ٹیم اس وقت ہاکی کی عالمی درجہ بندی میں 14ویں نمبر پر براجمان ہے اور عالمی کپ کےلئے کوالیفائی کرنے والی 13ویں ٹیم ہے۔ہاکی ورلڈ کپ 2018 آئندہ برس 24 نومبر سے 16 دسمبر تک بھارت کے شہر بھوبانیشور میں کھیلا جائے گا، جس میں آسٹریلیا دفاعی چمپئن کی حیثیت سے اپنی مہم کا آغاز کرے گا۔یاد رہے کہ پاکستان 2014 میں ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں ہونے والے عالمی کپ کےلئے کوالیفائی کرنے میں ناکام ہوگیا تھا۔پاکستان ٹیم ہاکی ورلڈ کپ مقابلوں کی اب تک کی سب سے کامیاب ٹیم ہے جس نے 13 میں سے 12 مرتبہ ایونٹ کےلئے کوالیفائی کیا اور 6 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان چار مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔آئندہ برس بھارت میں ہونے والے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کےلئے اب تک جن ممالک کی ٹیموں نے کوالیفائی کیا ان میں میزبان بھارت سمیت آسٹریلیا ¾انگلینڈ ¾ ارجنٹینا ¾ کینیڈا ¾ ہالینڈ ¾اسپین ¾ملائشیا ¾آئرلینڈ ¾جرمنی ¾ بلجیم ¾نیوزی لینڈ اور پاکستان شامل ہیں۔ایف آئی ایچ کے مطابق عالمی کپ میں کل 16 ٹیمیں شرکت کریں گی تاہم مزید تین ٹیموں کا فیصلہ ایشیا، اوشیانا اور افریقہ میں ہونے والے کنٹیننٹل چمپئن شپ کے نتائج پر ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.