.پی ایس ایل سکس میں آج پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آمنے سامنے

ابوظہبی:: پاکستان پریمئیر لیگ (پی ایس ایل) سکس میں آج کھیلے جانے والے میچ میں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں رات نو بجے آمنے سامنے ہوں گی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ویسٹ انڈین کھلاڑی آندرے رسل کے اسپتال میں ٹیسٹ کلیئر آگئے، انہیں پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں بیٹنگ کے دوران ہیلمٹ پر گیند لگی تھی۔ گیند لگنے کے بعد آندرے رسل نے بیٹنگ جاری رکھی تھی تاہم انہوں نے فیلڈنگ نہیں کی تھی۔

ویسٹ انڈین کرکٹر کی جگہ نسیم شاہ کو بطور کنکشن ری پلیسمنٹ فیلڈ میں اتارا گیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.