پرویزمشرف کو پاکستان لانے کے معاملے پر انٹرپول نےمعذرت کرلی سیکریٹری داخلہ کا انکشاف

اسلام آباد : جدت ویب ڈیسک :: سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس میں سیکریٹری داخلہ نے انکشاف کیا کہ پرویزمشرف کو پاکستان لانے کے معاملے پر انٹرپول نےمعذرت کرلی ہے اور کہا سیاسی مقدمات ان کےدائرہ اختیار میں نہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی خصوصی عدالت کے سربراہ جسٹس یاور علی اور جسٹس نذر محمد نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت کی، سیکریٹری داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔سیکریٹری داخلہ خصوصی عدالت کوبتایا ہم نے مشرف کو لانے کے لئے انٹرپول کوخط لکھا تھا لیکن انٹرپول نے معذرت کرلی کہ سیاسی مقدمات ان کےدائرہ اختیار میں نہیں۔  سیکریٹری داخلہ کے جواب پر عدالت نے انٹرپول کا دیا گیا جواب جمع کرانے کا حکم دیا جس پر سیکریٹری نے کہا کہ جواب آج ہی جمع کرادیا جائے گا۔ سیکریٹری داخلہ نے عدالت کو بتایا کہ نئے پراسیکیوٹر کے لئے وزیر قانون،اٹارنی جنرل سے مشورہ کریں گے۔ دوران سماعت میں عدالت نے اکرم شیخ کی کیس سے دستبرداری کی درخواست بھی منظور کرلی، جسٹس یاورعلی نے ریمارکس دیئے کہ کیس منطقی انجام تک پہنچانےکیلئے آئندہ سماعت پرغور ہوگا۔
بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت دس ستمبرتک ملتوی کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.