عدالت میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،پرویز رشید

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک مسلم لیگ ن کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ آئین پرعمل کراناسپریم کورٹ کاکام ہے،ایک مجرم بھاگ گیااورایک مظلوم عدالت میں پیش ہوا ہے،جوڈیشل کمپلیکس کے باہر صحافی کے سوال کہ پرویز مشرف کے بھاگنے میں چودھری نثار کا ہاتھ ہے؟ پرسینیٹر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ چودھری نثار ہماری مدد نہیں کرسکے ان کی کیا مدد کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی رہی ہے کہ اقتدار کسی اور کے پاس ہوتا ہے اوراختیار کوئی اوراستعمال کرتا ہے ،جوڈیشل کمپلیکس میں داخلے کی اجازت نہ دینا اوپن ٹرائل نہیں ہائی جیک ٹرائل ہے ،ہائی جیک کس نے کیا یہ سپریم کورٹ بتائے گی ،سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جمہوریت کیلئے ہم نے اپنی کوشش کی،آج ہم اس کی قیمت ادا کررہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.