اچھی خبر،پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون، پی سی بی نے شیڈول ترتیب دے دیا

جدت ویب ڈیسک :رپورٹ کے مطابق آئندہ ماہ لاہور میں ہونے والے پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون میچز کے لیے عالمی کھلاڑیوں سے رابطہ کیے جارہے ہیں ‘ گرانٹ ایلیٹ نے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔
ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان، پی سی بی نے شیڈول ترتیب دے دیا پاکستان بمقابلہ ورلڈ الیون کی سہہ روزہ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے حکومت کو 7 تا 15 ستمبر کے درمیان میچز کے انعقاد کی تجویز دیتے ہوئے پنجاب انتظامیہ کو دو شیڈول بھیج دیے ہیں، پہلے شیڈول میں 11 تا 14 یا 12 تا 15 میچز کھیلنے کی تجویز دی گئی ہے۔علاوہ ازیں ورلڈ الیون میں دنیا بھر کی مختلف کرکٹ ٹیموں کے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جن میں نیوزی لینڈ کے مارٹن گپتل، کورے اینڈرسن، ڈینئیل ویٹوری، ٹرینٹ بولٹ، آسٹریلیا کے اسٹینو، اسمتھ، مچل اسٹارک، گلین میکسویل، جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئیرز، مورن مورکل اور سری لنکن وکٹ کیپر کمار سنگاکارا ٹیم میں شامل ہیں۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ ورلڈ الیون کا پاکستان آنا بہت اچھی خبر ہے‘ نوجوان کھلاڑیوں کو ہوم گراؤنڈ پر کھیل کر اعتماد ملے گا۔پی سی بی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت سے سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد میچز کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور ورلڈ الیون کے دورہ پاکستان کے موقع پر ٹی ٹوئنٹی میچز کا انعقاد بھی ملتوی کردیا جائے گانیوزی لینڈ کے میڈیا ذرائع کے مطابق جمی نیشم‘ گرانٹ ایلٹ اور ویٹوری سے اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا ہے ‘ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اس دورے کے لیے جمی نیشم کو ایک لاکھ ڈالر کی پیشکش کی گئی ہے۔آئی سی سی نے ورلڈ الیون کے دورہ ٔ پاکستان کے لیے کھلاڑیوں سے رابطےجاری ہیں‘ نیوزی لینڈ کے تین کھلاڑیوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ جنوبی افریقا کے کپتان فاف ڈپلوسی ورلڈ الیون ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ ٹیم میں ہاشم آملہ، عمران طاہر، مورنی مورکل اور ڈیوڈ ملر شامل ہیں۔ورلڈ الیون ٹیم میں آسٹریلیا سے جارج بیلی، ٹم پین، ویسٹ انڈیز سے سیموئل بدری اور بین کٹنگ، انگلیںڈ سے پال کولنگ وڈ، نیوزی لینڈ سے گرینٹ ایلیٹ، بنگلادیش سے تمیم اقبال اور سری لنکا سے تھسارا پریرا شامل ہیں۔ نجیم سیٹھی نے کہا کہ زمبابوے کے سابق کپتان اینڈی فلاور ورلڈ الیون کی 14 رکنی ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ چیرمین پی سی بی کے مطابق پاکستان اور انٹرنیشنل الیون کے درمیان سیریز ‘انڈیپنڈینس’ کے نام سے ہوگی جب کہ سیریز کے تمام میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 13،12 اور 15ستمبر کو کھیلے جائیں گے۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.