پی سی بی کا پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ

لاہور :: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کے بقیہ میچز یو اے ای منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس حوالے سے پی سی بی نے امارات کرکٹ بورڈ کو خط لکھ دیا۔

یہ فیصلہ پی سی بی اور فرنچائز مالکان کے ورچویل اجلاس میں ہوا، لیگ کے میچز کے لیے دبئی اور ابو ظہبی کے مقامات زیر غور آئے، دونوں میں سے دستیاب وینیو پر لیگ کے بقیہ میچز کرائے جائیں گے۔امارات کرکٹ بورڈ کی جانب سے جواب ملنے کے بعد لیگ کے شیڈول کا اعلان ہوگا، فرنچائز اور پی سی بی کے اجلاس میں لیگ کے لاجسٹک معاملات پر غور کیا گیا۔

فرنچائزز نے لیگ بروقت کروانے کے مشکل فیصلے میں بورڈ کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرادی۔ بورڈ حکام نے فرنچائزنمائندگان کو تمام لاجسٹک معاملات سے آگاہ کردیا۔ لیگ کے متبادل وینیو کے طورپر سری لنکا پر بھی غور کیا گیا۔ سری لنکن وینیو پر امارات کرکٹ بورڈ کے جواب کے بعد تفصیلی غور ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.