ویمن کرکٹرکا موٹرسائیکل پر گھر جانااور پی سی بی کی وضاحت

جدت ویب ڈیسک :ویمن کرکٹ ٹیم کی انگلینڈ سے وطن واپسی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کرکٹر تصویر وائرل ہوگئی تھی جس میں کرکٹر کو موٹرسائیکل پر گھر جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے پی سی بی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑیوں کے وطن واپسی پر ٹرانسپورٹ تنازع پر پی سی بی نے بھی وضاحت جاری کردی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے بعض میڈیا حلقوں کی جانب سے کھلاڑیوں کو ٹرانسپورٹ سہولیات فراہم نہ کرنے کی خبریں شائع اور نشر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا جب کہ اس حوالے سے ایک وضاحتی بیان بھی جاری کیا ہے۔پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو ایئرپورٹ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لے جانے کے لئے بس موجود تھی تاہم کھلاڑی منیجر سے اجازت لے کر ایئرپورٹ سے گھر روانہ ہوئیں۔

https://www.youtube.com/watch?v=LACFfe63x-w

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.