روہت شرما نے انضمام کا ریکارڈ توڑ دیا ؟

ناگپور جدت ویب ڈیسکبھارتی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بیٹسمین روہت شرما نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سابق پاکستانی بلے باز انضمام الحق کے زیادہ چھکوں کا ریکارڈ توڑ دیا، اسطرح وہ زیادہ چھکے لگانے والے دنیا کے 14 ویں بلے باز بن گئے ہیں، شرما نے کینگروز کے خلاف آخری ایک روزہ میچ میں 5 شاندار چھکے لگا کر یہ کارنامہ انجام دیا، اسطرح 168 میچز میں روہت شرما کے چھکوں کی تعداد 146 ہو گئی ہے جبکہ انضمام نے 144 چھکے لگا رکھے تھے، ایک روزہ کرکٹ کی تاریخ میں سابق پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی 351 چھکے لگا کر سرفہرست ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.