آزاد کپ: 500کے بعد ڈھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے

لاہور جدت ویب ڈیسک بینک آف پنجاب نے آزادی کپ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ہفتے اور اتوار کو چھٹی منسوخ کردی تاہم بیشتر برانچز میں 500کے بعد ڈھائی ہزار والے ٹکٹ بھی نایاب ہوگئے۔بینک آف پنجاب کا سٹاف پاکستان اور ورلڈ الیون کے مابین آزادی کپ سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کیلئے ہفتے اور اتوارکو چھٹی نہیں کرے گا، انتظامیہ کے مطابق صبح 9 سے شام 5 بجے تک مقررہ شاخوں سے شائقین کو ٹکٹوں کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق 500 روپے والی تمام ٹکٹیں فروخت جبکہ ڈھائی ہزار روپے والی ٹکٹس کا محدود سٹاک موجود ہے،4 اور6 ہزار والی ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، 8 ہزار روپے والی تمام ٹکٹیں پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں، گزشتہ روز بھی شائقین کی بڑی تعداد 500 روپے والی ٹکٹ خریدنے کیلئے بینکوں کے باہر جمع ہوگئی لیکن کسی کی دال نہ گلی۔ شائقین نے احتجاج بھی کیا۔ مہنگی ٹکٹ حاصل کرنے والے نوجوان بھی بھنگڑے ڈال کر اپنی کامیابی کا جشن مناتے نظر آئے جب کہ سستے ٹکٹوں سے محروم رہ جانے والوں کا کہنا تھا کہ ایک عرصے بعد میں ملک میں انٹرنیشنل کرکٹرز کی آمد ہورہی ہے، ہر کوئی ملکی اور غیرملکی اسٹارز کو ایکشن میں دیکھنا چاہتا ہے لیکن جیب اجازت نہیں دیتی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.