نواز شریف سمیت ن لیگ نے عدلیہ کی توہین کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

لاہورجدت ویب ڈیسک شہباز شریف نے تاریخ کا بدترین قتل عام کروایا ان سمیت دیگر ملزمان کے نام ای سی ایل میں ڈالے جائیں اور انہیں ملک سے فرار نہیں ہونے دیا جائے اور ان کا کڑے سے کڑا احتساب کیا جائے،ان خیالات اک اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے پریس کانفرنس سے خطاب کر دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے انکوائری رپورٹ کو پبلک کرنے کا حکم معزز جج صاحبان کا جرأتمندانہ فیصلہ ہے،انصاف کی مضبوطی اور متاثرین سانحہ ٹائون کو انصاف کی نوید سنانے پر ہائی کورٹ کےمعزز جج صاحبان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ظالم اور جابر حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے ہم نے ہمیشہ قانون کا دروازہ کھٹکھٹایا اور تین سال سے زائد انتظار کیا انصا ف کی فراہمی میں تاخیر کے باوجود عدلیہ کا احترام کیا ۔ اس موقع پر طاہر القادری کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ذمہ ٹھہرا تو استعفیٰ دوں گا اور جوڈیشل کمیٹی جسے ذمہ دار ٹھہرائے گی وہ سزا کا مستحق ہوگا۔اس پر ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر وزیر اعلیٰ پنجاب قاتل نہیں ہیں تو وہ رپورٹ پبلک کردیں۔ انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ نواز شریف سمیت ن لیگ نے عدلیہ کی توہین کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ۔ نوازشریف اپنی نا اہلی کے بعد مسلسل عدلیہ کی توہین کررہے ہیںاور ن لیگ نے اس سلسلے میں تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں ایک کیس میں نا اہل کیا قرار پائے کہ سالمیت کے خلاف محاذ آرائی شروع کردی جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کی پاکستان سے وفاداری کتنی ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ ہمارے ریکارڈ کے مطابق سانحہ ماڈل ٹائون میں 27افراد شہید ہوئے جبکہ حکومت کی جانب سے متاثرین پر دبائو ڈالا گیا اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق 14سے زائد شہید ہوئے تاہم مظلوموں اور یتیموں کی پکار سن لی گئی اس پر میں میڈیا کا بے حد مشکور ہوں کیونکہ ظلم کے خلاف جس طرح میڈیا نے اپنا کردار ادا کیا اور حقائق کو منظر عام پر لائے وہ قابل ستائش ہے ۔ انصاف کے حصول کے لئے ہر عدالت جائوں گا اور شہیدں کے خون کا حساب لینے کیلئے سب کچھ قربان کردوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.