پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنے کی تیاریاں مکمل ہائی کورٹ میں سماعت جاری

جدت ویب ڈیسک :،طاہر القادری کاخصوصی کنٹینر بھی نا صر باغ پہنچا دیا گیا ہے اور ناصر باغ سے جی پی او چوک تک سڑک بند ہو گئی ہے ۔ادھر سیکیورٹی کے بھی انتظامات مکمل ہیں ۔
پاکستان عوامی تحریک کے مال روڈ پر آج ہونے والے دھرنے کے خلاف درخواست پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت جاری ہے جسے کچھ دیر کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے ۔تفصیل کے مطابق طاہر القادری کے دھرنے کے خلاف درخواست پر آج ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ،سی سی پی او اور ڈی سی عدالت میں موجود ہیں ۔اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے وکیل اشتیاق چو دھری نے استدعا پر کارروائی کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی ۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے عوامی تحریک کو مال روڈ پر دھرنے سے روک دیا تھا ۔دوسری جانب پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے دھرنے کی تیاریاں مکمل ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.