سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کرنےوالے فل بنچ کے سربراہ نے سماعت سے معذرت کرلی

لاہور جدت ویب ڈیسک سانحہ ماڈل ٹائون کیس کی سماعت کرنے والے فل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور علی نے سماعت سے معذرت کر لی۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے سانحہ ماڈل ٹائون کی رپورٹ عام کرنے کا حکم دیا تھا جس پر پنجاب حکومت کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیل دائر کی گئی تھی۔لاہور ہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹائون کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی توفل بنچ کے سربراہ جسٹس یاور نے سماعت سے معذرت کر لی ۔جسٹس یاور علی کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پر کیس کی سماعت نہیں کر سکتے لہذا کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے ۔ فل بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس عبدالسمیع خان اور جسٹس انوارالحق شامل تھے۔لاہور ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس یاور علی نے اپیل کی سماعت سے انکار کردیا جس کے بعد کیس کی سماعت کے لیے قائم تین رکنی فل بینچ ٹوٹ گیا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان عوامی تحریک نے عدالتی حکومت کے باوجود سانحہ ماڈل ٹان کی تحقیقات سے متعلق جسٹس باقر نجفی کمیشن کی رپورٹ عام نہ کرنے پر پنجاب حکومت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.