انسانوں کی لاشیں گرانے والوں کیلئے احتساب کوئی معنی نہیں رکھتا، طاہر القادی

لاہور جدت ویب ڈیسک :پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ ڈاکٹر طاہر القادی نے ماڈل ٹاون لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت پر تنقید کے خوب نشتر برسائے۔ عوامی تحریک کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وفاقی وزراء امریکہ جا کر ریاست کے خلاف سازش کرتے ہیں۔ ایک وزیر دینی سالمیت پر حملہ کرتا ہے تو دوسرا ملکی سالمیت کو بھی نہیں چھوڑتا۔ڈاکٹر طاہر القادری ایک بار پھر حکمرانوں کےخلاف خوب گرجے کہتے ہیں حکمران ٹولہ پاکستان کےخلاف سازش کر رہا ہے۔ نا اہل وزیراعظم نواز شریف سیاست کو بچانے کیلئے ریاست کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔عوامی تحریک کے سربراہ نے انتخابی قوانین میں ترمیم کو ملک کےخلاف سازش قرار دے دیا،کہتے ہیں حکمرانوں کے پاس اپنی کرپشن بچانے کیلئے دس ہزار ہتھکنڈے ہیں۔جنہوں نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق تمام ریکارڈ کو آگ لگا کر جلا دیا گیاطاہر القادری کا مزید کہنا تھا موجودہ حکمران ملکی کو گھمبیر حالات میں دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا انسانوں کی لاشیں گرانے والوں کیلئے احتساب کوئی معنی نہیں رکھتا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.