استعفے کا زور پکڑتا مطالبہ: کابینہ، اتحادیوں کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلام آبادجدت ویب ڈیسک استعفے کے لیے بڑھتے ہوئے مسلسل دباؤ کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے وزرائ اور اتحادیوں کو اعتماد میں لینے کے لیے وفاقی کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔گذشتہ روز کو بھی حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ میں ‘تضادات’ کی نشاندہی کا سلسلہ جاری رہا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کابینہ اجلاس کے دوران ممبران کو جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے پارٹی کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے اور ممکنہ طور پر قرارداد یا اعلان کی صورت میں کابینہ سے توثیق حاصل کریں گے واضح رہے کہ اس ہنگامی اجلاس کو طلب کرنے کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والے ایک ‘غیررسمی اجلاس’ میں کیا گیا، اس اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف کی کابینہ کے قریبی وزرائ، اور اٹارنی جنرل اشتر اوصاف علی سمیت قانونی ٹیم موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.