PAK VS SriLanka

پاکستانی شاہین کل آئی لینڈرز کے شکارکیلئے زمین پر اتریں گے

ابو ظہبی جدت ویب ڈیسک پاکستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل جمعرات سے ابوظہبی میں شروع ہو گا ، شیڈول کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا جو 6 سے 10 اکتوبر تک دبئی میں کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر، دوسرا میچ 16 اکتوبر، تیسرا میچ 18 اکتوبر، چوتھا میچ 20 اکتوبر جبکہ پانچواں اور آخری میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریزکا پہلا میچ 26 اکتوبر، دوسرا میچ 27 اکتوبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 29 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ٹی ٹونٹی لاہور میں شیڈول ہے۔یاد رہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ گرین شرٹس کی پہلی سیریز ہو گی اور سرفراز احمد پہلی بار ٹیم کی قیادت کے فرائض انجام دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.