پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ،ملکی دفاع ناقابل تسخیر،دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا

کراچی جدت ویب ڈیسک :پاک بحریہ کا میزائل فائرنگ کا کامیاب تجربہ،ملکی دفاع ناقابل تسخیر ہوگیا،   پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں میزائل چلانے کا کامیاب مظاہرہ کر کے دشمنوں کو واضح پیغام دے دیا ۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں سی کنگ ہیلی کاپٹر سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ نے بتا یا کہ ہیلی کاپٹر سے اینٹی شپ میزائل فائر کرنے کا مظاہرہ کیا گیا اور کھلے سمندر میں فائر کیے گئے میزائل نے کامیابی سے ہدف کو نشانہ بنا یا ۔ تجربے کو نیول چیف نے خود مانیٹر کیا،فضائیں اللہ اکبراور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اُٹھیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.