ورلڈ الیون کی ٹکٹوں کی سیل کا آغاز ہوگیا پہلے آئیے پہلے پائیے

جدت ویب ڈیسک :آزادی کپ کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ٹکٹوں کی قیمت پانچ سو سے 8 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ وسیم اکرم اور وقار یونس انکلوژرز کو وی وی آئی پی کا درجہ دیا گیا ہے۔جنرل اسٹینڈ کا ٹکٹ پانچ سو روپے کا رکھا گیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پہلے ٹکٹس آئیں اور پہلے پائیں کی بنیاد پر ملیں گے۔علاوہ ازیں ورلڈ الیون ٹیم کے سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لینے کیلئے آئی سی سی کی دو رکنی سیکیورٹی ٹیم کے اہلکار لاہور پہنچ چکے ہیں۔غیر ملکی سیکیورٹی ٹیم کو مختلف شعبوں اور اداروں کی جانب سے بریفنگ دی جائےگی، اس کے علاوہ آئی سی سی سکیورٹی ٹیم کو سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ بھی کرایا جائےگا

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.