سری لنکا اور پاکستان کا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں جاری

جدت ویب ڈیسک :سری لنکا اور پاکستان کا میچ ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم میں جاری
ابو ظہبی کے شیخ زائد کرکٹ سٹیڈیم میںسری لنکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔اس موقع پر سری لنکن کپتان دنیش چندیمل نے بتا یا کہ آج اینجلوز میتھیو ٹیم میں نہیں ہیں لیکن اگلے میچ میں وہ دستیاب ہو نگے ۔دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا کہ ٹیسٹ میچ کی کپتانی میرے لیے اعزاز کی بات ہے اور میں بطور کپتان اچھی پرفارمنس کے لیے پر امید ہوں ۔انہوں نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کرتے لیکن بد قسمتی سے ٹاس کا فیصلہ کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا ۔سرفراز احمد نے کہا کہ میچ میں بھر پور پرفارمنس کا مظاہرہ کریں گے ،کوشش ہو گی کہ سری لنکا کی ٹیم کو جلدسے جلد آوٹ کیا جا سکے ۔قومی ٹیم کپتان سرفراز احمد کی قیادت میں شان مسعود، سمیع اسلم، اظہرعلی، اسد شفیق، بابراعظم، حارث سہیل، محمد عامر، یاسر شاہ، محمد عباس اور حسن علی پر مشتمل ہے جبکہ سری لنکن ٹیم کپتان دنیش چندیمل، سلوا، کرارتنے، مینڈس، تھرمانے، ڈکویلا، پریرا، رنگانا ہیراتھ، سورنگا لکمل ، پرادیپ اور سنداکان پر مشتمل ہےپہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ جاری ہے ، سری لنکا کی جانب سے دمتھ کرارتنے اور کوشال سلوا کریز پر موجود ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.