ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کوہرا دیا، جانیے

کراچی جدت ویب ڈیسک : ابوظہبی ٹیسٹ میں سری لنکا نے پاکستان کوہرا دیا، 136رنز کے تعاقب میں 114 رنز ہی بنا سکے تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں شاہینوں نے لنکا ڈھادی، آخری روز سری لنکا نے دوسری نامکمل اننگز انہتر رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو محمد عباس نے پاکستان کو بریک تھرو دلادیا، مینڈس کو 18 اور لکمل 13 کے انفرادی سکور پر آؤٹ کر دیا۔سرنگا لکمل کو بھی محمد عباس نے اپنا نشانہ بنایا، پیس اٹیک کے بعد لیگ اسپنر یاسر شاہ کا جادو چل گیا اور ایک ہی اوور میں یاسر نے اوپر تلے دو وکٹیں لے کر سری لنکن بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا۔یاسر شاہ نے پہلے پریرا کو پویلین کی راہ دکھائی اور اس کے بعد اگلی ہی گیند پر ہیراتھ کو صفر پر آؤٹ کر دیا، ٹیل اینڈرز زیادہ دیر تک مزاحمت نہ کرسکے۔حسن علی نے سری لنکا کی آخری وکٹ حاصل کرکے ایک سو اڑتیس رنز پر سری لنکا کا بوریا بستر گول کردیا۔یاسر شاہ نے اننگز میں پانچ اور میچ میں آٹھ وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد عباس نے دو اور حسن علی، حارث سہیل اور اسد شفیق نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی

Leave a Reply

Your email address will not be published.