پاک فضائیہ کے شاہینوں نےرائل ایئر فورس کے ساتھ ساحل سمندر پر ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں پرسکتہ طاری کردیا

کراچی جدت ویب ڈیسک : : برطانیہ اور پاکستان کے درمیان 70 سالہ دوستی کا جشن منانے کے لئے پاک فضائیہ پہلی مرتبہ رائل ایئرفورس کے تعاون سے آج سی ویو پر فضائی مظاہرہ کرے گی۔پاک فضائیہ کے شاہینوں نےرائل ایئر فورس کے ساتھ ساحل سمندر پر ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والوں پر سکتہ طاری کردیا تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ تاریخ میں پہلی مرتبہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ ریڈ ایروز ایکروبیٹکس ٹیم آف رائل ایئرفورس کے ساتھ مل کر آج کراچی کے سی ویو پر مہارت کا مظاہرہ کرے گی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریڈایروز کے مختلف طیارے فضاؤں میں رنگ بکھیریں گے جبکہ ایئرشو میں پاک فضائیہ کا جے ایف 17تھنڈر طیارہ بھی اپنے فضائی کرتب سے جوہر دکھائے گا۔فضائی مظاہرے میں رائل ایئرفورس کی موجودگی سے کراچی کا نیلا آسمان سرخ رنگ میں تبدیل ہوجائیں گا کیونکہ رائل ایئر فورس کی ٹیم فضائی کرتب کی فارمیشن کے حوالے سے اپنی شاندار پرفارمنس کے لیے شہرت رکھتی ہے۔واضح رہے کہ ریڈ ایروز ٹیم 1964 میں قائم ہوئی تھی، پہلی مرتبہ اس ٹیم نے 1965میں اپنے فن کامظاہرہ کیا تھا، اب تک دنیا بھر میں 4 ہزار سے زائد بار فضائی کرتب کا مظاہرہ کرچکی ہےترجمان کے مطابق ایئر شو آج دوپہر ڈیڑھ بجے کراچی کے ساحل پر ہوگا ، جہاں عام شہریوں کو بھی جانے کی اجازت ہوگی۔پاکستان کے جے ایف تھنڈر طیاروں نے ساحل پر دھوم مچادی ڈی جی رینجرز ،کور کمانڈر کراچی مرزا شاہد حیات گورنر سندھ ، وزیراعلی سندھ ، میئر کراچی آصفہ بھٹو،آغا سراج درانی،برٹش ہائی کمشنر بھی تقریب میں موجود ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.