پاکستان پوسٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کےاعزاز میں 2یادگاری ٹکٹ جاری کردیئے

جدت ویب ڈیسک :قذافی اسٹیدیم میں ہونے والی تقریب میں وزیر مملکت پوسٹل سروسز امیر زمان، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی ، ہیڈ کوچ مکی آرتھر، بیٹنگ کوچ گرانٹ فلاور، فیلڈنگ کوچ سٹیو رکسن اور کپتان سرفراز احمد سمیت چیمپئن قومی اسکواڈ نے شرکت کی۔ پاکستان پوسٹ نے چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستانی ٹیم کےاعزاز میں 2یادگاری ٹکٹ جاری کردیے،جاری کیے گئے ٹکٹوں میں سے ایک پر چیمپئنز ٹرافی جبکہ دوسرے پر فاتح قومی کرکٹ ٹیم کی تصویر ہے۔تقریب میں چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی، کوچ مکی آرتھر اورقومی کرکٹ ٹیم سمیت پی سی بی آفیشلز نے بھی شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.