کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیےتیار ہونے والے 32 ٹن وزنی بو لارڈ ٹگ کو سمندر میں اتار دیا گیا

جدت ویب ڈیسک ::کراچی شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لیئے تیار ہونے والے 32 ٹن وزنی بو لارڈ ٹگ کو سمندر میں اتار دیا گیا ۔ٹگ کو سمندر میں اتارنے کی تقریب شپ یارڈ میں منعقد کی گئی ۔ ٹگ کی لمبائی 34 میٹر چوڑائی نواعشاریہ چار میٹر ہے ۔ بولاڈٹگ کی رفتار 12 نوٹیکل مائل فی گھنٹہ ہے ۔
ٹگ مکمل طور پر کراچی شپ یارڈ میں تیار کیا گیا ۔ مہمان خصوصی سکریٹری وزارت دفاع لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ محمد اعجاز چوہدری تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ملک کو بڑے انڈسٹریل حب میں بدل رہا ہے ۔ مستقبل میں بھی اپنی قوتوں میں اضافہ کرتے رہیں گے ۔ سکریٹری وزارت دفاع نے کہا کہ کراچی شپ یارڈ کے بعد گوادر شپ یارڈ کا قیام ترقی کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ کامیابیوں کے سفر پر ہے اور مستقبل میں اور بھی مستحکم ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.