آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم گرم رہے گا،محکمہ موسمیات

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور، ڈی آئی خان، قلات ڈوین، فاٹا اورکشمیر میں بعض مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہزارہ، ڈی آئی خان، بالائی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی اور ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ سب سے زیادہ بارش ڈی آئی خان میں 77 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.