پاکستانی خواتین نے مردوں کو پیچھے چھوڑ دیا

فیصل آباد جدت ویب ڈیسک پاکستان میں آبادی کے لحاظ سے خواتین کا تناسب زیادہ مگر ووٹر کی رجسٹریشن کے لحاظ سے ان کا تناسب مردوں کی نسبت بہت کم ہے ، ہمارے ملک کے دو صوبوں کے پی کے اور بلوچستان میں خواتین ووٹرز کا ٹرن آوٹ 20 فیصد ہے ، ووٹ کی اہمیت کو اجاگر کر نے کےلئے الیکشن کمیشن نے پورے ملک میں ضلعی سطح پر ووٹرز ایجوکیشن کمیٹیاں تشکیل دےدی ہیں تا کہ لوگوں میں ووٹ کے متعلق آگاہی دی جاسکے اورٹرن آوٹ کی شرح کو بڑھا جاسکے اس وقت ضلع فیصل آباد 40 لاکھ 82 ہزار 143 ووٹرز کا اندراج ہوا ہے ،ووٹ دینا صرف ضرورت نہیں بلکہ ہر شہر ی کا اولین فرض ہے پا کستا ن کا ہر شہر ی جس کی عمر 18 سال یا س سے زائد ہو چکی ہے اسے ووٹ دینے کاحق حاصل ہے کو ئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریاست نہیں بن سکتی اس کمیٹی کا مقصد یہ ہے کہ ایک لوگوں میں شعور پیدا کر نا کہ ووٹ کی اہمیت کیا ہے اپنے حلقے میں بہترین امیدوار کو ووٹ دے کر اپنا فرض نبھائیں تا کہ ہمارے ملک ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا ہو سکے ان خیالات کا اظہا ر ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن آفیسر محمد خلیل نے فیصل آباد پر یس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ان کے ساتھ ووٹر ایجوکیشن کمیٹی کے رکن محمد شفیق ،سابق صدر پریس کلب شاہد علی ، سیکرٹری پر یس کلب ساجد علی خان ودیگر الیکشن کمیشن کے افسران بھی موجود تھے ۔محمد خلیل نے کہا کہ فیصل آباد میں اس وقت 40 لاکھ 82 ہزار 143 ووٹرز کا اندراج ہے جن میں سے 2295046 مرد اور 1787097 خواتین ووٹر ز ہیں اس طرح فیصؒ آباد میں مردووٹر 56.22 فیصداور خواتین 43.78 فیصد ہیں جبکہ 2018 میں ووٹر ز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو جائے گا،ان کامزیدکہنا تھا کہ ہمارے ملک میں آبادی کے لحاظ سے خواتین کا تناسب زیادہ مگر ووٹر کی رجسٹریشن کے لحاظ سے ان کا تناسب مردوں کی نسبت بہت کم ہے جس کی خاس وجہ یہ ہے کہ بعض علاقوں جات میں خواتین کے پاس شناختی کارڈ نہیں ہیں انکے خاندان کے سربراہ خواتین کے شناختی کارڈ بنوائیں اور ووٹ کے اندراج کو یقینی بنا تاکہ ملک میں جمہوریت کو فروغ مل سکے آئندہ انتخابات میں ووٹر کی شمولیت کو بڑھا نا انتخابی فہرست میں ووٹ کی معلومات بہتر بنانا ہمارے فرض ہے اور اہم اس کےلئے اقدامات کر رہے ہیں ووٹرز کو آگاہی دینے کے لئے تاکہ ملک میں ٹرن آوٹ کی شرح میں اضافہ ممکن ہو سکے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر محمد خلیل نے کہا کہ ہمارے ملک میں الیکشن کے دوران ٹرن آوٹ کی شرح بہت کم رہتی ہے اس لیے عوام میں دو ٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آگاہی بہت ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.