بوم بوم شا ہد آفریدی کی تیزترین سینچری کا جشن، دیکھیے

کراچی جدت ویب ڈیسک : لالہ نے پھر کمال کر دیا اور فین کا دل جیت لیا،پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نےانگلینڈ میں جاری ٹی ٹوئنٹی چیمپیئن شپ میں جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئےکیریئرکی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری اسکور کی۔ہمپشائر نے کوارٹرفائنل میں شاہد آفریدی کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائےتفصیلات کے مطابق انگلینڈ میں جاری کاؤنٹی چیمپیئن شپ میں شاہد آفریدی نے پمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئےڈربی شائر کے خلاف نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے کوارٹر فائنل میں 43 گیندوں پر 101 رنز کی شاندار اننگزکھیلی۔میچ کے بعد جب آفریدی اپنے کمرے میں آئے تو دوستوں کے ساتھ مل کر جشن منایا ، دیکھیے کیسے خوشی کا اظہار ہورہا ہے

https://youtu.be/1MelnbFHJOc

Leave a Reply

Your email address will not be published.