پاکستانیوں کا چٹور اپن معیشت پر بھاری پڑنے لگا

کراچی جدت ویب ڈیسک کھانے پینے کی اشیا کی درآمدات 642 ارب روپے تک پہنچ گئی ہیں۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک سال کے دوران کھانے کی اشیا کی درآمدات 14 فیصد اضافے سے 642 ارب روپے تک ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 562 ارب روپے کی کھانے پینے کی اشیا درآمد کی گئی تھیں۔ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 17-2016 کے دوران سموسے اور پکوڑوں کے شوقین پاکستانیوں کے لئے تقریبا 200 ارب روپے کا کھانے کا تیل درآمد کیا گیا، دالوں کی درآمدات 60 فیصد اضافے سے تقریبا 100 روپے تک پہنچ گئیں، جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 62 ارب روپے کی دالیں درآمد کی گئی تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.