بالی ووڈ گئے بغیر مشہور ہونیوالاواحد پاکستانی اداکار ہوں‘ فہد مصطفی

لاہور جدت ویب ڈیسک نامور اداکار فہد مصطفی نے کہا ہے کہ واحد پاکستانی اداکار ہوں جو بالی ووڈ گئے بغیر مشہور ہوا،سخت محنت اور صرف اور صرف محنت پر یقین رکھتا ہوں اور اس کا پھل کامیابی کی صورت میں ملا ہے ۔ایک انٹر ویو میں فہد مصطفی نے کہا کہ زندگی میں کچھ غلط فیصلے بھی کیے جن پر افسوس رہے گا۔نامکمل میڈیکل کی تعلیم بڑی غلطی تھی لیکن امید ہے کہ مستقبل میں ایسی غلطیاں نہیں دہرائوں گا ۔بالی ووڈمیں کام کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگر اچھے کردار کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور سوچیں گے تاہم وہ واحد پاکستانی اداکار ہیں جو بالی ووڈ گئے بغیر مشہور ہوئے۔انہوںنے کسی اداکار کا نام لیے بغیرکہا کہ بالی ووڈ میں کام کرنے کے بعد کچھ اداکاروں کے مطالبات بڑھ جاتے ہیں۔انہوں نے جاوید شیخ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے دنیا بھر میں کام کیا لیکن وہ یہاں بھی ایک عام اداکار کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.