یاسر شاہ دُنیا کے پہلےتیزترین اسپنربن گئے، وقاریونس کاریکارڈ برابر

جدت ویب ڈیسک : قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں 150 وکٹیں مکمل کرلیں، وہ تیز ترین ڈیڑھ سو وکٹیں حاصل کرنے والی دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جادوگر اسپنر نے کیرئیر کے ستائیسویں میچ میں ایک سو پچاس وکٹیں مکمل کرلیں۔سری لنکا کے لاہیرو تھریمانے یاسر شاہ کا ایک سو پچاسواں شکار بنے جس کے بعد یاسر شاہ ستائیس میچوں میں تیز ترین ایک سو پچاس سے زائد وکٹیں لینے والے پاکستان کے دوسرے بالر جبکہ دنیا کے پہلے اسپنر بن گئے ہیں

https://www.youtube.com/watch?v=XuYzMWr5L9I

Leave a Reply

Your email address will not be published.