بحری جہازوں کے غیر ملکی عملے کوپا کستانی موبائل سمز کی غیر قانونی فروخت کا انکشاف

جدت ویب ڈیسک :کراچی کی سمندری حدود میں برسوں سے محتلف مقامی اسمگلروں نےاپنی مشکو ک سرگرمیوں میں خطرناک حد تک اضافہ کردیا۔ منشیات آئل ، اسکر یپ،راشن کی اسمگلنگ کے بعداب یہ گروپ پاکستانی موبائل فون کمپنیز کی سمز کو رات کے اندھیرے میں فروخت کرتا ہے ، پاکستان جو کہ اس وقت اندروونی و بیرونی خطرات کا شکار ہے اب یہاں کے موبائل نمبروں سے فون کال کے ذریعے غیر ممالک میں پائی جانے والی سازشیں بین الاقوامی سطخ پر پاکستان کو مزید سیکیورٹی خطرات سے دوچار کر رکھا ہے مخصوص موبائل کمپنی کی جعلسازی سےسمز اب غیر ملکی عملے کو فر وخت کی جا رہی ہیں رات کے اندھیرے میں ماہی گیروں کا روپ دارے اسمگلروں کے دو سے چار کارندے ایک کشتی میں سوار ہو کر باقاعدہ مائیک پر اعلان کر کے موبائل فون کی سمز فروخت کرتے ہیں بیچ سمندر میں کاربار کرنے والے گروہوں کو سندھ کی بڑی سیاسی جماعت کے کرپٹ عناصرکی سر پرستی حاصل ہے لنگرانداز جہازوں کو غیر قانونی طریقے سے موبائل فوب سمز فراہم کرنے والےغیر ملکی لوگوںسے ہزاروں ڈالر بٹور کردھوکہ دینے میں ملوث رہا ہے

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.