کرکٹر عبدالرزاق نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا،پی سی بی سے این او سی کا مسلۂ درپیش

جدت ویب ڈیسک :ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق نے افغان کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا۔بتایا گیا ہے کہ عبدالرزاق افغان لیگ کی ٹیم آمو شارک کی نمائندگی کریں گے۔اس سے قبل مایہ ناز آل رانڈر شاہد آفریدی نے بھی ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ وہ افغان لیگ میں حصہ لیں گے۔تاہم ذرائع نے بتایا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ آفریدی کے فیصلہ سے خوش نہیں۔انہوں نے بتایا کہ شاہد آفریدی نے افغان لیگ کے این او سی کے لیے تاحال پی سی بی سے رابطہ نہیں کیا جبکہ وہ بگ بیش کے این او سی کے لیے رابطہ کرچکے ہیںذرائع نے بتایا کہ پی سی بی نے آفریدی کو اس حوالے سے این او سی جاری نہ کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہے جبکہ جن کرکٹرز نے این او سی طلب کیے انہیں انکار کیا جا چکا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.