Independence Cup in pakistan

دہشتگردی کو شکست‘ پاکستان میں کرکٹ کامیاب ‘ آزادی کپ شاہینوں کے نام

لاہور جدت ویب ڈیسک ورلڈالیون کو33رنزسے شکست دے کرپاکستان نے تین میچوں کی آزادی کپ سیریز2-1سے جیت لی،احمدشہزادمین آف دی میچ قرارپائے۔پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین تیسراٹی ٹونٹی میچ قذافی اسٹیڈیم میںکھیلاگیا تیسرے اورآخری ٹی ٹونٹی میچ میںورلڈ الیون کے کپتان فاف ڈوپلیسی نے ٹاس جیت کر پاکستان کوپہلے کھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ20اووروں میں4وکٹوں کے نقصان پر 183 رنزبنائے ،184 رنزکے ہدف کے حصول کے لئے بعدمیں بیٹنگ کرتے ہوئے ورلڈالیون مقررہ20اووروں میں8وکٹوں کے نقصان پر150رنزبناسکی۔ورلڈالیون کی جانب سے اننگزکاآغازتمیم اقبال اورہاشم آملہ نے کیاجبکہ پاکستان کی جانب سے پہلااوورعمادوسیم نے کروایاورلڈالیون کی پہلی وکٹ15رنزپرگری جب تمیم اقبال14رنزبناکرعثمان شنوری کی گیندپربولڈہوگئے۔دوسری وکٹ41رنزپرگری جب بین کٹنگ 5رنزبناکرحسن علی کی گیندپربولڈہوگئے۔اس سے اگلی ہی گیندپرہاشم آملہ 21رنزبناکرفخرزمان کی تھروپررن آؤٹ ہوگئے۔چوتھی وکٹ53رنزپرگری جب جارج بیلی3رنزبناکرعمادوسیم کی گیندپربولڈہوگئے۔پانچویں وکٹ 67رنزپرگری جب فاف ڈوپلیسی13رنزبناکرشعیب ملک کی تھروپررن آؤٹ ہوگئے۔چھٹی وکٹ112رنزپرگری جب تھسارا پریرا رومان رئیس کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ137رنزپرگری جب ڈیوڈمِلر32رنزبناکرحسن علی کی گیندپربابراعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔آٹھویں وکٹ139رنزپرگری جب مورنی مورکل ایک رن بناکربابراعظم کی تھروپررن آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے2،عمادوسیم ،عثمان خان شنواری ،رومان رئیس نے ایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔اس سے قبل ورلڈالیون کے کپتان نے ٹاس جیت کرپہلے پاکستان کوکھیلنے کی دعوت دی ۔پاکستان کی جانب سے فخرزمان اوراحمدشہزادنے اوپننگ کی دونوں کھلاڑیوں نے انتہائی ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے پہلی وکٹ کی شراکت میں 61رنزبنائے ۔پاکستان کی پہلی وکٹ61رنزپرگری کب فخرزمان 25گیندوں پر27رنزبناکرڈیرن سیمی کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوگئے۔اسکے بعدبابراعظم بیٹنگ کے لئے آئے اوراحمدشہزادکے ساتھ مل کرجارحانہ اندازمیںبیٹنگ کرتے ہوئے سکورمیں اضافہ کرتے رہے۔دونوں نے دوسری وکٹ کی شراکت میں102رنزبنائے۔پاکستان کی دوسری وکٹ163رنزپرگری جب بین کٹنگ کو 3 چھکے لگانے کے بعد احمد شہزاد بدقسمتی سے اگلی ہی گیند پر رن آؤٹ ہوگئے اور صرف 11 رنز سے اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے انہوںنے 55 گیندوں پر 89 رنز کی شاندار اننگز کھیل۔تیسری وکٹ175رنزپرگری جب بابراعظم 31گیندوں پر48رنزبناکر تھسارا پریراکی گیندپر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے وہ صرف2رنزکے فرق سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے۔چوتھی وکٹ 175رنزپرگری جب عمادوسیم بغیرکوئی رن بنائے تھسارا پریراکی گیندپر فاف ڈوپلیسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔شعیب ملک 17اورسرفرازاحمدصفرپرکرناٹ آؤٹ رہے۔ورلڈالیون کی جانب سے تھسارا پریرانے 2وکٹیں حاصل کیں۔

 

پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے تےنوں میچوں میںبیٹنگ میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے
پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میںبیٹنگ میں پاکستانی بیٹسمین چھائے رہے۔ زیادہ رنزبنانے کااعزازپاکستان کے بابراعظم کے پاس ہے بابراعظم نے 3میچوں کی3اننگزمیں59.66کی اوسط سے179رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور86رنزہے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے احمدشہزاد نے 3میچوں کی3اننگزمیں57کی اوسط سے171رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور89رنزہے۔تیسرے نمبرپرورلڈالیون کے ہاشم آملہ نے3میچوں کی3اننگزمیں59.50کی اوسط سے119رنزبنائے جن میں ایک نصف سنچری شامل ہے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور72رنزناٹ آؤٹ ہے۔چوتھے نمبر پرورلڈالیون کے تھسارا پریرا نے 3میچوں کی3اننگزمیں48کی اوسط سے96رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور47رنزناٹ آؤٹ ہے۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے 3میچوں کی3اننگزمیں47کی اوسط سے94رنزبنائے انکازیادہ سے زیادہ انفرادی سکور39رنز ہے۔

 

 

پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میںزیادہ وکٹیں تھسارا پریرا نے لےں
پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میںزیادہ وکٹیں لینے کااعزازورلڈالیون کے تھسارا پریرا کے پاس ہے۔انہوں نے 3میچوں میں11اووروں میں111رنزدے کر18.50کی اوسط سے6وکٹیں لیں۔ دوسرے نمبرپرپاکستان کے سہیل خان نے 2میچوں میں8اووروں میں72رنزدے کر24کی اوسط سے3وکٹیں لیں۔تیسرے نمبرپرپاکستان کے رومان رئیس نے3میچوں میں10.5اووروں میں93رنزدے کر31کی اوسط سے3وکٹیں لیں۔چوتھے نمبرپرورلڈالیون کے سیموئل بدری نے ایک میچ میں4اووروں میں31رنزدے کر15.50کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔پانچویں نمبرپرپاکستان کے حسن علی نے2میچوں میں8اووروں میں72رنزدے کر36کی اوسط سے2وکٹیں لیں۔

 

 

پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میںسب سے زیادہ چھکے ورلڈالیون کے تھسارا پریرا نے لگائے
پاکستان اورورلڈالیون کی کرکٹ ٹیموں کے مابین کھیلے گئے میچوں میںزیادہ چھکے ورلڈالیون کے تھسارا پریرا نے لگائے انہوں نے3میچوں کی3اننگزمیں5چھکے لگائے۔دوسرے نمبرپرپاکستان کے شعیب ملک نے3میچوں کی3اننگزمیں7چھکے لگائے۔تیسرے نمبرپرورلڈالیون کے ڈیرن سیمی نے2میچوں کی2اننگزمیں4چھکے لگائے۔چوتھے نمبرپرپاکستان کے احمدشہزادنے3میچوں کی3اننگزمیں4چھکے لگائے،پانچویں نمبرپرورلڈالیون کے ہاشم آملہ نے3میچوں کی3اننگزمیں3چھکے لگائے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.