(پی سی بی) نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

جدت ویب ڈیسک ::شیڈول کے مطابق پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز ہوں گی جبکہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے مابین 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز ہوں گی۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 7 اکتوبر سے دبئی میں ہوگا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 24، 26 اور 28 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 24 نومبر سے اور تیسرا 3 دسمبر سےکھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے میچز 7، 9 اور 11 نومبر کو ہوں گے جب کہ پہلا ٹیسٹ 16 نومبر سے ابوظہبی میں ہوگا۔
دوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز 31 اکتوبر، 2 اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.