تاریخی کارنامہ، پاک فوج اور آئی ایس آئی کی پوری دُنیا میں دُھوم مچ گئی، جانیے

جدت ویب ڈیسک :۔امریکی محکمہ خارجہ سے جاری بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پر پاکستانی حکومت کی معاونت اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے امریکی خواہشات کی قدر کرتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دہشتگردوں کے قبضے سے 5 غیر ملکیوں کو چھڑانے پر پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کی تعریف کی ہے۔ امریکی صدر نے کہا کہ غیر ملکیوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے ۔کرم ایجنسی میں کئے جانے والے پاک آرمی کے آپریشن میں مـغوی امریکی اور کینیڈین شہریوں کی رہائی پر وائٹ ہاؤس اور امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے مثبت ردعمل آیاہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ اس طرح کی معاونت اور ٹیم ورک مزید مغویوں کی بازیابی اور مستقبل میں انسداد دہشتگردی کیلئے مشترکہ آپریشنز کیلئے مددگار ثابت ہو گی۔پاک فوج نے کرم ایجنسی کے علاقے میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 5 غیر ملکی مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا ہے جن میں ایک کینیڈین شہری، اس کی امریکی بیوی اور تین بچے شامل ہیں۔ان افراد کو 2012 میں افغانستان میں اغوا کیا گیا تھا۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اغوا ہونے والے یہ افراد جوشوا بوئل اور ان کی بیوی کیٹلن کولمین تھیں۔مغوی امریکی اور کینیڈین شہریوں کی رہائی پر امریکی حکام پاکستان کی تعریفیں کرنے لگے۔ ٹرمپ کے منہ سے بھی پاکستان کیلئے کلمہ خیر نکل ہی گیا۔ کینیڈا کی جانب سے بھی پاک فوج کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ بازیاب کینیڈین شہری جوشوا بوائل نے امریکہ جانے سے انکار کر دیا۔ ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ردعمل میں کہا کہ امریکی اور کینیڈین شہریوں کی بازیابی پاک امریکا تعلقات کیلئے مثبت لمحہ ہے۔ پاکستانی حکومت کی معاونت اس بات کا اشارہ ہے کہ پاکستان خطے میں سکیورٹی صورتحال کی بہتری کیلئے امریکی خواہشات کی قدر کرتا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ اس طرح کی معاونت اور ٹیم ورک مزید مغویوں کی بازیابی اور مستقبل میں انسداد دہشتگردی کیلئے کیے جانیوالے مشترکہ آپریشنز میں مددگار ثابت ہو گا۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی ترجمان ڈانا وائٹ اور لیفٹیننٹ جنرل کینتھ میکنزی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ مغوی شہریوں کی بازیابی خوشی کی بات ہے۔ ہم پاکستانی فوج کے بے حد شکر گزار ہیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیدر نوریٹ نےکہا کہ پاک فوج نے امریکی اطلاع پر بروقت کارروائی کی جس پر انکے مشکور ہیں۔ کینیڈا نے بھی اپنے مغوی شہریوں کی بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے ادھر برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ جوشوا بوائل نے امریکہ جانے سے انکار کردیا کیونکہ اس کو ڈر ہے کہ وہاں اسے گرفتار کرلیا جائے گا کیونکہ اس نے القاعدہ کی مشتبہ کارکن زینب خصر سے شادی کی تھی۔ دونوں کے درمیان شادی دو ہزار دس تک قائم رہی ۔ زینب ان دنوں اپنے چوتھے خاوند کے ہمراہ سوڈان میں مقیم ہے جبکہ زینب کا بھائی عمر آٹھ سال تک گوانتا ناموبے میں قید رہا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.