Pakistan vs Zimbabwe T20 Series 2021
Pakistan vs Zimbabwe T20 Series 2021

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ (آج)کھیلا جائے گا

ہرارے جدت ویب ڈیسک:پاکستان اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج)21 اپریل کو ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 21 اپریل، دوسرا میچ 23 اپریل جبکہ تیسرا اور آخری میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ 29 اپریل سے 3 مئی جبکہ دوسرا ٹیسٹ 7 سے 11 مئی تک کھیلا جائے گا۔

دورہ میں شامل تمام میچز ہرارے سپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کے کامیاب دورے کے بعد بابر اعظم کی قیادت میں زمبابوے پہنچ چکی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.