Pakistan vs South Africa Third ODI Match
Pakistan vs South Africa Third ODI Match

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان فیصلہ کن میچ (کل) کھیلا جائیگا

اسلام آباد جدت ویب ڈیسک:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا اور آخری اور فیصلہ کن میچ (کل) سات اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائیگا، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1سے برابر ہے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 7 اپریل کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 10 اپریل کوپہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ میں کھیلاجائیگا،12 اپریل کودوسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، وانڈررز اسٹیڈیم، جوہانسبرگ،14 اپریل کو تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریااور 16 اپریل کو چوتھا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ، سپراسپورٹس پارک، پریٹوریا میں کھیلاجائیگا۔

یاد رہے کہ پاکستان نے دو اپریل کو کپتان بابر اعظم کی شان دار سنچری اور امام الحق کی نصف سنچری کی بدولت ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دئیے گئے 274 رنز کا ہدف 7 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے میزبان ٹیم کو 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی تھی

تاہم چار اپریل کو کھیلے گئے دوسرے میچ میں فخر زمان کی 193رنز کی شاندار کار کر دگی کے باوجود جنوبی افریقہ نے دوسرے میچ میں قومی ٹیم کو شکست دیکر سیریز 1-1سے برابر کر لی تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published.