امریکی وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن آج پاکستان آئیں گے ،جانیے

جدت ویب ڈیسک :امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن ایک روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ،ریکس ٹلرسن دورے کے دوران وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،وزیر خارجہ خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی وزیر خارجہ ایک روزہ دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے جہاں وہ وزیراعظم سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے ،ریکس ٹلرسن جی ایچ کیو بھی جائیں گے جہاں وہ آرمی چیف سے ملاقات کریں گے ، پاکستانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے گفتگو ہو گی۔پاکستان سے واپسی پر وہ بھارت جائیں گے۔امریکی وزیرخارجہ 8 روزہ دورے پر غیر ملکی دورے پر ہیں

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.